ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور میں ہندو نوجوان دیپک راؤ کے قتل کے لئے قاتلوں کو ملی تھی 50لاکھ روپیوں کی سپاری!

مینگلور میں ہندو نوجوان دیپک راؤ کے قتل کے لئے قاتلوں کو ملی تھی 50لاکھ روپیوں کی سپاری!

Sun, 07 Jan 2018 20:41:44    S.O. News Service

منگلورو 7؍جنوری (ایس او نیوز) دیپک راؤ قتل کے تعلق سے تفتیش کے دوران نوشاد اور محمد ارشاد نامی ملزمین نے دھماکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دیپک کے قتل کے لئے 50لاکھ روپیوں کی سپاری دی گئی تھی اور قتل سے دو دن قبل اس واردات کی ریہرسل کی گئی تھی۔اس بات کی جانکاری مینگلور کے ایک کنڑا روزنامہ نے ذرائع کے حوالہ سے دی ہے۔ 

خیال رہے کہ۳ جنوری کو دوپہر کے وقت موبائل کی دکان سے باہرنکلتے وقت دیپک راؤ پر تلواروں سے حملہ کرکے ہلاک کیا گیا تھا اس معاملے میں نوشاد اور ارشاد اس وقت پولیس تحویل میں ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ قتل سے دو دن قبل ملزمین نے اپنے منصوبے پر عمل کرنے کے لئے اس علاقے کا دورہ کیاتھا اور پورا اسکیچ تیار کرلیا تھا، اس وقت دیپک اس دکان میں موجود نہیں تھا جہاں پر و ہ ملازمت کررہا تھا۔اس کے باوجود قاتلوں نے دیپک کے آنے جانے کے مقررہ اوقات پر پوری طرح نظر رکھی تھی اور انہوں نے واردات انجام دینے کے لئے دوپہر کا وقت چن رکھا تھا کیونکہ اس وقت دکان کامالک کھانا کھانے کے لئے اپنے گھر چلے جانے کی وجہ سے دیپک وہاں تنہا ہوتا تھا۔

کنڑا اخبار کی رپورٹ پر بھروسہ کریں تو   قتل کے اس معاملے کا کلیدی ملزم پنکی نواز ہے جس کے بارے میں زیر حراست ملزمین نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے اس واردات کو  انجام  دینے کے لئے 50لاکھ روپیوں کی سپاری لی تھی، جس میں سے آدھی رقم خود رکھ لینے کے ساتھ بقیہ رقم اس نے دیگر ملزمین میں تقسیم کردی تھی۔ پنکی نواز گرفتاری کے وقت پولیس کی جانب سے چلائی گئی گولی سے زخمی ہوا ہے اور اس وقت ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔


Share: